برطانیہ: ہیلتھ ورکرز کیلئے 33 ملین پاؤنڈ جمع کرنیوالے سرٹام مور کورونا کے باعث چل بسے
لندن : برطانیہ میں سرٹام مور کورونا وائرس کے باعث چل بسے، انہوں نے ہیلتھ ورکرز کےلیے 33 ملین پاؤنڈ جمع کئے تھے۔
کوورنا خاتمے کے فنڈریزر اور دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والےکیپٹن سر ٹام مور کا لندن میں کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے انتقال ہو گیا، ان کی عمر100سال تھی۔
ان کے انتقال پر برطانوی پرچم سرنگوں رہے گا، ملکہ برطانیہ وزیر اعظم بورس جانسن سمیت دیگر رہنماوں نے ان کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔