بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے گذشتہ برس 183 دہشت گرد گرفتار کئے
کوئٹہ : سی ٹی ڈی بلوچستان نے 2021 میں دہشت گردی کے خلاف 198کارروائیوں میں 183 دہشت گرد گرفتار کئے ۔
ترجمان بلوچستان پولیس کےمطابق سی ٹی ڈی کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈٰی بلوچستان نے2021 کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات و معلومات پر198 آپریشنزکئے جن میں 183 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔
ان کارروائیوں میں 93 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کا تعلق مختلف کالعدم جماعتوں سے تھا۔