ڈپٹی کمشنر سائوتھ گرلز اینڈبوائز باسکٹ بال چیمپئن شپ،4میچوں کا فیصلہ

0

:ڈپٹی کمشنر سائوتھ گرلز اینڈبوائز باسکٹ بال چیمپئن میں مزید چار میچوں کے فیصلے ہوئے۔ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن جنوبی کے زیراہتمام الائنس آف مارکیٹس آرام باغ کے اشتراک سے انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر ڈپٹی کمشنر سائوتھ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال چیمپین شپ میں مزید4میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ گرلز ایونٹ میں بیکن ہائوس سکول نے اسلامیہ کالج کو شکست دے دی، ونر ٹیم کی جانب سے ریا شاہد نے 6،نبیحہ حسین نے 2اور انوشہ یونس نے 2پوائنٹس سکور کئے جبکہ اسلامیہ کالج کی جانب سے لائیبہ گل اور سلمہ وقار نے 2،2 اور حفضہ خان نے ایک پوائنٹس سکور کیا۔

دوسرے میچ میں بیکن ہائوس سکول وائیٹس نے کے ایم اے کالج کو باآسانی شکست دے دی، ونر ٹیم کی جانب سے اروہا عتیق نے 8،شرمیل اور سائرہ خان نے 6،6اور مہناز نے 2پوائنٹس سکور کئے جبکہ کے ایم اے کالج کی جانب سے حمینا نے 5اور پروین خان نے 3پوائنٹس سکور کئے۔ بوائز ایونٹ میں آرام باغ کلب نے نکسر کالج ریڈ کو پوائنٹس سے شکست دے دی ،ونر ٹیم کی جانب سے علی اسد نے 17،معاز اشرف نے 15،حارث شاہد نے 11جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے علی اسد نے 13، زکریا علی نے 12اور یش پروانی نے 10پوائنٹس سکور کئے۔

دوسرے میچ میں نکسر کالج نے رینجرز کالج کو شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے شایان خان نے 10، محمد حمزہ نے 8اور محمد زاہد نے 7پوائنٹس سکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے محمد ایان ملک نے 14،ضیاالرحمن نے 9پوائنٹس سکور کئے۔ ان میچوں میں زاہد ملک، نزاکت خان، عامر شریف، محمد اشرف اور طارق حسین نے ریفریز کے فرائض انجام دئیے جبکہ زعیمہ خاتون، نعیم احمد، دانیال مروت نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئیے۔

گرلز میچوں کے آغاز پر نیشنل کالج کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سعیدہ افتخار اور بوائز میچوں کے آغاز پر اے ڈی سی ون سائوتھ سمیع اللہ پٹھان سے ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا۔ اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، اسپانسر آصف گلفام، میڈیا کوارڈینیٹر اعجاز احمد قریشی بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.