نصیر آباد : وزیر اعلیٰ کی معائنہ کمیٹی کے ممبر امید علی کھوکھر سیلاب متاثرین سے زرعی زمین لیولنگ پروجیکٹ کے متعلق آگاہی حاصل کر رہے ہیں
نصیرآباد1جنوری:۔وزیراعلی بلوچستان کے معائنہ کمیٹی کے ممبر امید علی کھوکھر نے ضلع نصیرآباد میں سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کی زرعی زمینوں کی لیولنگ کیلیے ٹریکٹرز گھٹنوں کے کام کے متعلق آگاہی حاصل کرنے کیلیے قبہ شیر خان،مانجھوٹی کے سیلاب متاثرین غلام یاسین۔ دلمراد خان۔دلاور خان۔ ضیاء الحق اور عبدالغفار کی اراضی کا جائزہ لیا کئی متاثرین کی جانب سے بوگس کام کے حوالے سے سی ایم آئی ٹی کے ممبر کو شکایات پیش کی سی ایم آئی ٹی اور دیگر کمیٹی کے ممبرانِ نے متاثرین کی شکایات سنی امید علی کھوکھر نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پروجیکٹ میں بے ضابطگیاں دیکھی گئی ہیں سابق ڈی جی اور متعلقہ حکام کے خلاف وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کی جائے گی اور ملوث آفیسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی کیونکہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ لوگوں کو محض کچھ مالی امددا کرکے تمام رقوم کو مبینہ طور پر کرپشن کی گئی ہے جس کی تمام تحقیقات کی جا رہی ہے جائزے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عبدالغنی علیزئی ڈپٹی ڈائریکٹر آن فارم واٹر منیجمنٹ عتیق اللہ کھوسہ امداد علی کھوسہ خالد حسین چنہ مطہر علی جمالی نائب تحصیلدار صدورا خان ابڑو۔ ثناء اللہ مگسی سمیت دیگر آفیسران ان کے ہمراہ تھے اس سے قبل وزیراعلی بلوچستان کے معائنہ کمیٹی کے ممبر امید علی کھوکھر کی زیر صدارت نصیرآباد ڈویژن کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے زمینداروں کیلئے حکومت کی جانب سے زمین کی لیولنگ کیلیے ٹریکٹرز گھنٹے فراہم کئے گئے ا ن کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اجلاس کمشنر آفس ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلع نصیرآباد ضلع استامحمد اور ضلع جعفرآباد کے آن فارم واٹر مینجمنٹ کے آفیسران نے اپنے اپنے اضلاع میں کئے گئے کام کے متعلق آگاہی فراہم کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عبدالغنی علیزئی ڈپٹی ڈائریکٹرز امداد علی کھوسہ عتیق اللہ کھوسہ آفتاب احمد شاہد علی جمالی ایس ڈی اوز ایریگیشن کریم بخش جویا محمد سلیم بہرانی حماداللہ و دیگر آفیسران ثناء اللہ اور محمد زکریا شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معائنہ کمیٹی نے ممبر امید علی کھوکھر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹریکٹرز کے گھنٹے فراہم کئے گئے تاکہ ان کی ناہموار زمین کی اچھی طرح لیولنگ کروائی جائے مگر حکومت کو اس منصوبے میں کئی شکایات موصول ہوئی جس پر آج وزیر اعلیٰ بلوچستان معائنہ کمیٹی تحقیقات کررہی ہے جن آفیسران کی نگرانی میں لیولنگ کا کام کروایا گیا وہ اس بات پر پابند ہیں کہ وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں اور تمام ریکارڈ پیش کریں ہم تمام تر تفصیلات مجمع کرکے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کریں گے اور جو گھنٹوں کے ریٹس دئیے گئے ان کی بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ کہیں من چاہے ریٹس تو نہیں دیئے گئے ہیں اگر کم ریٹس دئیے جاتے تو ذیادہ سے ذیادہ چھوٹے کاشتکار حکومت کے اس اقدام سے فائدہ مند ہوسکتے تھے۔