کوئٹہ میں ترکاری بھی عوام کی پہنچ سے دور، ہر سبزی کے نرخ 70 روپے بڑھ گئے

0

کوئٹہ : کوئٹہ میں سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں۔ آلو ساڑھے چارسو روپے دہڑی، ٹماٹر ایک سو روپے کلو تک پہنچ گیا، یہی نہیں ہر سبزی کے نرخ میں 70 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

کوئٹہ میں عوام کے لئے صرف اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ہی نہیں بلکہ سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ شہری مہنگائی سے پریشان ہیں۔ ٹماٹر 100 روپے سے بڑھ کر 150 روپے کلو، لہسن 150 روپے اضافے کے ساتھ 350 روپے، ادرک 350 سے بڑھ کر 400 روپے، سبز مرچ 150 روپے کلو جبکہ مٹر 300 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ دیگر روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافے نے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔

سبزی منڈی سے لایا ہوا مال مہنگا ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اب عوام کی مجبوری ہے کہ وہ انہیں مہنگے داموں ہی خرید رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اب ضلعی انتظامیہ سے گلہ کرنا بھی بے سود ہے، نہ ہی پرائس کنٹرول کمیٹی ہے اور نہ ہی کوئی حکومت میں اب کوئی سننے والا جو بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.