فیملی کورٹ نے فیروز خان کی بچوں سے ملنے کی درخواست پر فریقین کے دلائل طلب کرلیے
فیملی کورٹ شرقی نے اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کی درخواست پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی کورٹ شرقی کی عدالت کے روبرو اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فیروز خان اور سابق اہلیہ علیزے کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے فیروز خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔
یاد رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزا سلطان خان کے درمیان 3 ستمبر کو علیحدگی ہوئی تھی جس کی تصدیق دونوں کی جانب سے کی سوشل میڈیا پر بھی کی گئی تھی۔