سیستان-بلوچستان: جھڑپوں میں پاسداران کا اہم کمانڈر ہلاک On Oct 1, 2022 0 Share ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک سینیئر کمانڈر جمعہ کو حکومت مخالف جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کمانڈر علی موسوی پاسداران انقلاب کے سیستان-بلوچستان صوبے میں اہم رہنما تھے۔ رپورٹ کے مطابق علی موسوسی جنوب مشرقی شہر زاہدان میں مارے گئے۔ سرکاری میڈیا نے پہلے خبر دی تھی کہ شہر کے ایک پولیس سٹیشن پرمسلح افراد اور سکیورٹی فورسز میں مقابلہ ہوا ہے۔ ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد حکومت مخالف مظاہرے جاری ہے۔ ان مظاہروں کو روکنے کے لیے تہران کی جانب سے طاقت کے استعمال میں اب تک 76 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 0 Share FacebookTwitterGoogle+ReddItWhatsAppPinterestEmail
سرکاری میڈیا نے پہلے خبر دی تھی کہ شہر کے ایک پولیس سٹیشن پرمسلح افراد اور سکیورٹی فورسز میں مقابلہ ہوا ہے۔ ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد حکومت مخالف مظاہرے جاری ہے۔ ان مظاہروں کو روکنے کے لیے تہران کی جانب سے طاقت کے استعمال میں اب تک 76 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔