بلوچستان
لورالائی فیملی پارک کی تزئین و صفائی مہم، عوامی سہولیات بہتر بنانے کا اقدام
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لورالائی (11 نومبر 2025): کمشنر ولی محمد بڑیچ کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ خان بلوچ نے فیملی پارک نزد کمشنر آفس کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد صفائی، تزئین و آرائش اور عوامی سہولیات کا معیار بلند کرنا تھا۔
چیف آفیسر نے مالی عملے کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیا اور صفائی و سبزہ کاری کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ پارک شہریوں کی تفریح کے لیے اہم مرکز ہیں اور ان کی خوبصورتی میونسپل کمیٹی کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ کے اقدام کو سراہا۔




