آئی پی ایل بمقابلہ پی ایس ایل؛ کون سی لیگ بہتر ہے! وسیم اکرم نے بتادیا

0

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے ہونے والی بحث پر اپنی رائے دیدی۔

گزشتہ روز بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میں دونوں لیگز میں ٹیموں کے ساتھ منسلک رہا ہوں، آئی پی ایل کا کوئی موازنہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’پی ایس ایل صرف پاکستان میں بہت بڑا برانڈ ہے لیکن آئی پی ایل کو دنیا بھر فالو کیا جاتا ہے‘‘

سوئنگ کے سلطان سے جب کراچی کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں سے کسی ایک ٹیم کو چننے کا کہا گیا تو وسیم اکرم نے دونوں ٹیموں کو چنا۔

دوسری جانب وسیم اکرم کے پاکستان سپر لیگ سے متعلق دئیے گئے بیان پر شائقین نالاں نظر آئے اور انہوں نے سابق کرکٹر پر تنقید کے نشتر بھی چلائے۔

قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلین ٹیم میں کس کی کوچنگ کو ترجیع دیں گے؟ جس پر سوئنگ کے سلطان نے حیران کن جواب دیا تھا کہ میں کینگروز کی کوچنگ کرنا چاہوں گا۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر اسوقت پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ میں معروف فرنچائز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.