زندگی بہت قیمتی ہے، اسے ضائع نہیں کریں، نیلم منیر
پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے زندگی کے حوالے سے اپنا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی بہت قیمتی ہے، اسے ضائع نہیں کریں۔
سوشل میڈیا پر 50 لاکھ سے زیادہ فالوور رکھنے والی اداکارہ نیلم منیر نے اپنے انسٹا گرام پر ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں نیلم منیر کا نیا اسٹائل مداحوں کو بھا گیا۔
نیلم منیر نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی بہت قیمتی ہے، اسے ضائع نہ کریں۔‘
اداکارہ نیلم منیر کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک گھنٹے میں 40 ہزار سے زیادہ لوگ ان کی تصویر کو پسند کرچکے ہیں۔