مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہونگے ، متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن
کوئٹہ : متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا ایک اہم اجلاس ہفتہ کو صدرحاجی محمداسحآق بازئی منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین لالا حنیف، جنرل سیکرٹری شیر احمد بلوچ،نائب صدر ملک ضمیرشاہوانی،سینئر نائب صدر محمد انور بنگلزئی،حاجی فاروق شاہوانی،سرپرست اعلیٰ اخترجان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات بلند خان،ظفر بازئی، مہراب لہڑی،مجید زہری،بشیر کرد، عالم خان کاکڑاوردیگر ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد اسحاق بازئی، جنرل سیکرٹری بشیر احمد بلوچ نے کہا کہ 2نومبر کو متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اپنے جائز مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اگر پھر بھی متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو مختلف روٹس کے ٹرانسپورٹرز سے ملا قات کرکے احتجاج مظاہرے اور غیرمعینہ مدت تک کیلئے ہڑتال کو کامیاب بنانے انہیں دعوت دیں گے۔