عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

0

تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے نیب قانون میں نئی ترامیم کےخلاف ترمیمی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی۔

عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا اختیار صدر سے لے کرحکومت کے حوالے کردیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ اس کا مقصد نیب چیئرمین پراثرانداز ہونا ہے،حالیہ ترامیم سے وائٹ کالر کرائمزکوثابت کرنا ناممکن بنادیا گیا اور اس سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزمان بری ہوجائیں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ بےنامی دار کی تعریف تبدیل کرکے ان ملزمان کو فائدہ پہنچایا گیا جن کو مقدمات کا سامنا ہے۔

عمران خان نے نیب ترامیم کے ذریعے مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا اور اس کوبنیادی حقوق سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم کرنے کی استدعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.