سوڈانی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ ، 79 شہری جاں بحق

0 48

خرطوم : سوڈان کی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 79 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ہزاروں شہریوں نے سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف رواں ہفتے بھی مظاہرہ کیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے دارالحکومت خرطوم میں ایوان صدر کی جانب جانے کی کوشش کی۔

فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کر دی، ہلاکتوں کی تعداد 79 ہو گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.