کوئٹہ، بلیلی روڈ پر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق 24 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
کوئٹہ: بلیلی روڈ پر دھماکے میں خاتون سمیت 5افراد جان بحق جبکہ 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آ گئی، جس میں سوار خاتون زخمی ہوئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے بلیلی چیک پوسٹ بلوچستان دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ دھماکے سے پولیس اہلکاروں اور بچے کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے۔ بلوچستان حکومت سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ دہشت گردی کا ٹارگٹ پولیس پارٹی تھی۔پولیس شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔