محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
لاہور : موسم کا حال بتانے والوں نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ استور، سکردو، گلگت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ اور قلات میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔