عالیہ نے 2 سال میں میرے 50 سال جتنا پیسہ کمایا : مہیش بھٹ
ممبئی مہیش بھٹ نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ عالیہ ایک قابل اور باصلاحیت اداکارہ ہے ۔مہیش بھٹ نے کہا کہ ‘میں نے روزی کمانے کیلئے فلمی دُنیا میں قدم رکھا اور میری جدوجہد، میری بیٹی نے دیکھی، اسی وجہ سے وہ بھی اپنے کیرئیر کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے اور کسی بھی قسم کی محنت کرنے سے گھبراتی نہیں۔