پی ٹی آئی کا ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس کیس کی اپیل نیب نہیں کرسکتا، کیوں کہ انہوں نے خود اپنا چیئرمین لگایا ہوا ہے، یہ کیس ہم خود سپریم کورٹ میں لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ کل جو مقدمہ سامنے آیا ضروری ہے اس کے حقائق عوام کو بتائے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.