2014میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا،وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 2014میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا،چینی وفد نے کہا کہ پوری کوشش کی پی ٹی آئی نے کہاکہ ڈی چوک سے نہیں اٹھیں گے، اگلے دن جی ایچ کیو گیا اور جنرل راحیل شریف سے کہا آپ کچھ کریں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ اپریل 2015میں چینی صدر شی جن پنگ پاکستان تشریف لائے ،2015میں سی پیک کے منصوبوں پر دستخط ہوئے،سی پیک کے منصوبوں میں بجلی کے منصوبے لگنے تھے۔
ان کاکہناتھا کہ جب کشکول لے کر باہر جاتے ہیں تو ہمیں شرم آتی ہے، 2018میں ملک کی قسمت کیساتھ کھیلا گیا، قوم کا 77ارب روپیہ دربرد ہوگیا ،اس کا حساب کس سے لیں گے؟