اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں : پوپ
ویٹی کن سٹی : ویٹی کن میں دو سال بعد کورونا پابندیوں کے بغیر ایسٹر کا تہوارمنایا گیا، پوپ فرانسس کا کہنا تھا اسرائیل کو کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق نہیں۔
ویٹی کن سٹی میں ایسٹر کی سب سے بڑی تقریب ہوئی، کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد شرکا کی بڑی تعداد تہوار میں شرکت کے لیے پہنچی، پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹر سکوائر میں شرکا ء سے خطاب کیا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔
اس موقع پر پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت سے نہ روکا جائے۔