سعودی عرب یوکرین میں امن کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا
سعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین میں امن سے متعلق اجلاس آئندہ ماہ ہو گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا جس میں مغربی ممالک، یوکرین، بھارت اور برازیل سمیت ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کو مدعو کیا جائے گا۔اجلاس 5 اور 6 اگست کو جدہ میں ہوگا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں انڈونیشیا، مصر، میکسیکو، چلی اور زیمبیا سمیت 30 ممالک کے سینئر حکام بھی شرکت کریں گے ،
برطانیہ، جنوبی افریقا، پولینڈ اور یورپی یونین نے جدہ میں ہونے والے اس اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے ۔