کوئٹہ شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں پر رکاوٹوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں
کوئٹہ ( آئی این پی ) کوئٹہ شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں پر رکاوٹوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیںڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ (سٹی) فاروق عبداللّٰہ نے جناح ٹاو¿ن اور اولڈ سبزل روڈ سمیت کوئٹہ کی مصروف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا اس سلسلے میں ناجائز تجاوزات اور سڑکیں بلاک کرنے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کرکے متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں کریک ڈاو¿ن کے دوران جناح ٹاون کے علاقے سے ایک ٹھیکیدار کو بھی سڑک پر تعمیراتی مشینری رکھنے اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ (سٹی) فاروق عبداللہ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی مصروف شاہراہوں پر تجاوزات کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اکثر اوقات ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیدا ہوتا ہے لہذا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ شہر کی تمام شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف متواتر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے اس سلسلے میں دکاندار حضرات اور عوام سے بار بار اپیل کی گئی کہ وہ تجاوزات سے اجتناب کرتے ہوئے سڑکوں پر ٹریفک کیلئے کوئی روکاوٹیں پیدا نہ کریں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مجاز ہوگا۔