بلوچستان
بارکھان میں خصوصی صفائی مہم کامیابی سے مکمل
کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی ہدایات پر بارکھان شہر میں 15 روزہ صفائی مہم مکمل ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو اور چیف آفیسر محمد جاوید کاسی نے تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی۔
مدینہ مسجد محلہ، بازار، گلی کوچوں، پہاڑی محلوں، ڈی سی آفس، بائی پاس، حاجی شیرو محلہ اور مرکزی مقامات کی مکمل صفائی کی گئی۔ شہریوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔



