بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا علامہ اقبال کانفرنس سے خطاب: خودی اور استقامت ہی کامیابی کا راز

 کوئٹہ، 11 نومبر 2025

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے تعمیرنو بوائز کالج میں علامہ اقبال کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی پیروی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی خودی کو بلند کریں اور اپنی پہچان بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کے مذہبی و فکری احیاء کے ذریعے انہیں روایتی جمود سے نکال کر جدت کا پیغام دیا۔

گورنر نے طلباء کو پیغام دیا کہ وہ شاعر مشرق کے حقیقی فلسفہ کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔

آخر میں گورنر نے منتظمین اور مقررین میں یادگاری شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔

Related Articles

Back to top button