اہم خبریںشوبز

سردی کی شدید لہر کی وجہ سے تھیٹر کاکاروبار بری طرح متاثر

لاہور( این این آئی) سردی کی شدید لہر نے تھیٹر کے کاروبار کو بری طرح متاثر کر دیا ، پروڈیوسروں کیلئے فنکاروں کو ادائیگیاں کرنا مشکل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں گزشتہ چند روز سے پڑنے والی شدید سردی کی وجہ سے سرکاری ااور پرائیویٹ تھیٹروں میں ڈرامہ دیکھنے آنے والوں کی تعداد میں انتہائی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے پروڈیوسروں کیلئے کاسٹ کا معاوضہ پورا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پروڈیوسروں کو چند روز میں لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور سردی کی لہر کی وجہ سے یہ سلسلہ ابھی بر قرار رہنے کا امکان ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button