کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جا ئے ، چیئرمین سینیٹ

0

اسلام آباد:  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جا ئے ، صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،بہتر روڈ نیٹ ورک کے باعث علاقے میں سرمایہ کاری آیگی،روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،منصوبے انتہائی اہم ہے، علاقے کی ترقی ہوگی ،معیار زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے بہتر مواصلاتی نظام انتہائی اہم ہے۔ منگل کو چئرمین این ایچ اے نے چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو بلوچستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بلوچستان میں جاری این ایچ اے کے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ دالبندین۔ زیارت۔ بالانوش، نوکنڈی ،ماشکیل روڈز کی فیزیبلٹی مکمل کر لی ہے اگست کے پہلے ہفتے میں ٹینڈر کر دیئے جائنگے ،نئے مالی سال ٹینڈر کئے جائیں گے۔ اس موقع پر چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جا ئے ، صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،بہتر روڈ نیٹ ورک کے باعث علاقے میں سرمایہ کاری آیگی،روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،منصوبے انتہائی اہم ہے، علاقے کی ترقی ہوگی ،معیار زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے بہتر مواصلاتی نظام انتہائی اہم ہے۔ چئرمین سینیٹ نے کہا بلوچستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جا ئے ،سڑکوں کا نیٹ ورک جتنا مضبوط ہوگا معیشت کا پہیہ اتنی تیزی سے چلے گا،پسماندہ۔علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،کم۔ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کیلئے روڈ کا نیٹ ورک ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.