جامشورو پاور ہاؤس میں آتشزدگی، سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
جامشورو: جامشورو پاور ہاؤس میں رات گئے اچانک آتشزدگی سے حیدر آباد سمیت سندھ کے10اضلاع میں بجلی کا بڑابریک ڈاؤن۔ جامشورو پاورہاؤس میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حیدر آباد سمیت سندھ کے دس اضلاع میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن۔ جامشورو، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، میرپورخاص، سجاول، عمرکوٹ،نواب شاہ کو تاحال بجلی کی فراہمی معطل۔ حکام کے مطابق آگ تیکنیکی فالٹ کے باعث لگی۔ چھیاسٹھ متاثرہ گرڈ اسٹیشنز کوبجلی کی سپلائی بحال۔ چند گھنٹوں میں فیڈرز سے بھی بجلی بحال کردی جائیگی۔این ٹی ڈی سی کے مطابق آگ لگنے سیکراچی کو بجلی کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔