بلوچستان

ڈپٹی کمشنر زیارت محمدریاض داوڑ نے  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر  ہسپتال زیارت کا دورہ کیا

 زیار ت 10 اکتوبر: ڈپٹی کمشنر زیارت محمدریاض داوڑ نے  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر  ہسپتال زیارت کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹریاسر بلوچ ایم ایس ڈاکٹر عرفان بھی موجوتھےدورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال عملے سے ان کی کارکردگی پر بھی گفتگو کی۔ڈپٹی کمشنر محمدریاض خان داوڑ نے ہسپتال انتظامیہ کو عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات میں مزید بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فر اہم کرے گی انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی ڈاکٹر اور مددگار اسٹاف کی غیر حاضری کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا بروقت علاج کیا جائے ان کی داد رسی کی جائے تاکہ مریضوں کو مشکلات نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپوراقدامات کیے جائیں گے*

Related Articles

Back to top button