اہم خبریںبین الاقوامی

امریکا میں پراسرار بیماری سے درجنوں کتے ہلاک

امریکی ریاست مشی گن کے کتوں میں ایک پراسرار بیماری پھیل گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک ماہ کے دوران درجنوں کتے ہلاک ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شمالی اور وسطی مشی گن کے کئی حصوں میں بیماری سے کتوں کی موت ہوئی ہے، متعدد ریاستی اور مقامی ایجنسیوں نے اس پراسرار بیماری کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

فیس بک پر ایک مقامی جانوروں کی پناہ گاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ ایک پارو وائرس جیسی بیماری ہے جس میں کتوں کو الٹیاں ہوتی ہیں لیکن کتوں کے پارو وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

امریکی ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق پارو وائرس بہت متعدی ہے اور زیادہ تر 4 ماہ سے کم عمر کے غیر ویکسین شدہ کتوں کو متاثر کرتا ہے۔

حکام نے پالتو جانوروں کے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے کتوں کو ٹیکے لگوائیں، انہیں صاف ستھرا رکھیں اور غیر ویکسین شدہ کتے کو دوسرے کتوں سے دور رکھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button