سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظرانداز کیا: وزیراعلیٰ عثمان بزدار
لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزارت اعلیٰ صرف عہدہ نہیں بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظرانداز کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے، جس میں منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے، عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں، ارکان صوبائی اسمبلی میرے ساتھی ہیں، ترجیحات کے مطابق حلقوں میں ترقیاتی کام ہوں گے، منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عملدرآمد کیا جائے گا، ٹیم ورک کے طور پر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہ