ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم تنزلی کا شکار
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جاری بلے بازوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔
بھارتی کپتان کوہلی کا چوتھا، انگلینڈ کے جوروٹ کا پانچواں اور بھارت کے چتیشور پجارا کا چھٹا نمبر ہے۔
بولرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر ہیں۔