بیگم شمیم اختر کی رسم قل آج جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی

0

لاہور: نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی رسم قل آج جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی۔

مولانا طارق جمیل اور مدارس کے بچے دعا اور قرآن خوانی کے لئے جاتی عمرہ پہنچ گئے۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور فرید پراچہ بھی رسم قل میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔

شہباز شریف آج جاتی عمرہ میں میڈیا شخصیات سے ملاقات کریں گے، میڈیا کے افراد شہباز شریف سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.