اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،4ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

0

:اینٹی نارکاٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں کے دوران 25 کلو سے زائد منشیات برآمدکر کے 4 ملزمان گرفتارکر لیے۔اے این ایف ترجمان کے مطابق فیصل آباد انٹرنیشنل ا یئرپورٹ پر ایک خاتون سمیت دو مسافروں کے سوٹ کیس سے 2 کلو 60 گرام آئس برآمدکی گئی ،دونوں ملزم بذریعہ پرواز نمبر جی ایف -791 بحرین کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔

راولپنڈی میں واقع کارگو آفس میں پارسل میں موجود 2 کلو 132 گرام آئس برآمدکرکےملزم گرفتارکرلیا گیا۔ سمبڑیال میں واقع اسلامیہ ڈگری کالج کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمدکی گئی ۔ تختہ بیگ جمرود روڈ پشاور پر گاڑی میں چھپائی گئی 4 کلو 800 گرام چرس برآمدکی گئی۔

زخہ خیل خیبر میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران 16 کلو چرس برآمدکی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.