ٹی ایل پی بزور طاقت ریاست سے باتیں نہیں منوا سکتی، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ آپ بزور طاقت ریاست سے باتیں نہیں منوا سکتےجبکہ مذاکرات آئین اور قانون کے تحت ہوں گے۔
اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست یہ برداشت نہیں کرے گی کہ آپ ایک حد سے آگے بڑھیں، ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ سڑکوں پر خون بہے، ہم کیوں چاہیں گے کہ ملک میں امن و امان خراب ہو۔