قدوس بزنجو کی جام کمال سے ملاقات، سیاسی صورتحال سمیت لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں پر گفتگو
کوئٹہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔ اراکین اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم احمد کھوسہ، سابق صوبائی وزیر پرنس علی احمد زئی بھی اس موقع پر شریک تھے۔ ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور کوئٹہ ترقیاتی پیکیج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امداد و بحالی کے کام تیزی سے جاری ہے۔