اہم خبریںپاکستان

سیکرٹری قانون پنجاب بہادر علی خان نے استعفیٰ دے دیا

لاہور :  سیکرٹری قانون پنجاب بہادر علی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بہادر علی خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کر دیا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے منظوری کی صورت میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، بہادر علی خان نے اپنے استعفے کی تصدیق کی ہے۔

بہادر علی خان کو 26 اکتوبر2020 کو کنٹریکٹ پر 3 سال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا تھا جبکہ انہوں نے بعض وجوہات کی بنا پر 9ماہ بعد ہی استعفیٰ دیدیا،اس سے قبل بہادر علی خان رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بھی رہ چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button