مقبوضہ کشمیر میں بچے کی شہادت انسانی حقوق کی بد ترین خاف ورزی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مودی پر چڑھائی

0

لندن:  ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا چہرہ بے نقاب کردیا ہے، معصوم بچے کی شہادت انسانی حقوق کی بدترین خلاف وزری ہے،بھارتی حکومت بچے کی ہلاکت کی فوری تحقیقات کرائے، بچے کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز نے معصوم بچے کو شہید کیا جو کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف وزری ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوی ناش کمار مودی سرکار پر برس پڑے۔اوی ناش کمار نے کہا کہ بھارتی حکومت بچے کی ہلاکت کی فوری تحقیقات کرائے، بچے کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔خیال رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس(کے ایم ایس)کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی دہشت گردی جاری ہے اورکل بھی ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ضلع پلوامہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں جنہیں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.