طلاق کی مہر لگنے کے بعد دلبرداشتہ ہوگئی تھی:زینب قیوم

0 35

کراچی ( سٹا ف رپورٹر) اداکارہ زینب قیوم نے کہا کہ وہ آغاز سے ہی پرانی سوچ کی حامل ہیں، بچوں اور فیملی کی خواہش میں 11 سال قبل 2010 میں شادی کی اور دبئی چلی گئی جس کے بعد ہم لندن منتقل ہوگئے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں تو سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے ہی میری میت اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔زینب قیوم نے بتایا کہ خود پر طلاق کی مہر لگنے کے بعد میں دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور سوچتی تھی کہ ایک کامیاب کیرئیر کے باوجود میں شادی جیسے بندھن کو نبھانے میں ناکام ہوگئی۔ اداکارہ نے کہا کہ اب ایسے حالات تبدیل ہوگئے ہیں کیوں کہ میرا خیال ہے کہ اللہ نے میرے نصیب میں اب تک صبر لکھا ہے لیکن کئی لڑکیاں ایسی ہیں جو طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرکے ایک خوشحال زندگی گزاررہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.