ون ڈے سیریز، آسٹریلوی اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ کریز پر موجود
لاہور : لاہور میں کھیلے جا رہے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
زندہ دلان کے شہر لاہور میں کرکٹ میلہ عروج پر ہے، قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان میں ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میلہ سج گیا، چوبیس سال بعد دورہ پاکستان کو یادگار بنانے والے آسٹریلین ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی ہے، اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ 5 اوورز کے اختتام پر 39 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ایک سو چار میچز میں کینگروز کا پلہ بھاری رہا، اڑسٹھ میچوں میں فتح یاب رہے جبکہ 32 مرتبہ شاہینوں نے اونچی اڑان بھری۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہیں ۔