لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ، گردن پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق

0

لاہور : پتنگ بازوں کو لگام ڈالنے کے حکومتی دعوؤں کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل تاحال جاری ہے، شالیمار لنک روڈ پر پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے 19 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

ڈور پھرنے کے واقعات پر وزیراعلی اور سی سی پی او کے نوٹسز کے باوجود پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے۔ لاہورشالیمار لنک روڈ پر کٹی پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ مشتاق کالونی کا رہائشی، 19 سالہ اسد نامی نوجوان موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور اسکی گردن پر پھر گئی۔ گردن کٹنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

نوجوان کی میت گھر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا، المناک حادثےکے باعث علاقے کی فضا سوگوار نظر آئی۔ پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود خطرناک کھیل کو روکنے میں پولیس ناکام نظر آتی ہے۔ گذشتہ سالوں کے دوران قاتل ڈور پھرنے سے ننھے بچوں سمیت متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.