کراچی: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی، تحقیقات شروع

0

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، ناگن چورنگی اورسائٹ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 شہری زخمی ہو گئے، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں بھی گولیاں چل گئیں۔ فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا، مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ دونوں واقعات زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.