سعودی عرب میں اسلامی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش

0

جدہ : سعودی عرب میں اسلامی خطاطی کے عالمی دن کے حوالے سے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیاجس میں پندرہ ماہر سعودی اور پاکستانی آرٹسٹوں کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔

جدہ میں سجنے والی اسلامی آرٹ کے فن پاروں کی نمائش میں آیات قرآنی پر مبنی پینٹنگز کے علاوہ بیت اللہ شریف اور مسجد نبویؐ کی پینٹنگ بھی شامل ہیں جبکہ عرب روایات پر مبنی ماڈلز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

ماہا آرٹ گیلری میں پندرہ سعودی اور پاکستانی مردوخواتین آرٹسٹوں کے تخلیق کردہ فن خطاطی کے علاوہ دیگر موضوعات پر مبنی فن پارے رکھے گئے ہیں جن کو دیکھنے کیلیے سعودی شہریوں سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکی دلچسپی لے رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.