ایک اور بھارتی اداکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
کوچی : کئی ملیالم فلموں میں معمولی کردار ادا کرنے والے مالی ووڈ اداکار این ڈی پرساد اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ پرساد کوچی کے کالامسری میں واقع اپنی رہائش گاہ پر درخت سے لٹکے ہوئے پائے گئے، پرساد کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ اور خاندانی مسائل اس کی خودکشی کا باعث بنے ہوں گے، اداکار ماضی میں متعدد پولیس مقدمات میں ملزم تھے جن میں اسے منشیات کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اداکار کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی پولس کیس زیر التوا ہیں۔
دریں اثنا نیوین پاؤلی اسٹارر ایکشن انٹرٹینر میں این ڈی پرساد کے ولن کے کردار کو سامعین نے بہت پسند کیا، اداکار فلم کے کلائمیکس شوٹ آؤٹ سیکونس میں نظر آئے جس کی ہدایتکاری معروف مالی ووڈ ہدایت کار ابریڈ شائن نے کی تھی۔
پرساد کئی دیگر ملیالم فلموں جیسے Iba اور کرمانی میں بھی نظر آئے ہیں، دونوں ملیالم فلموں میں بھی مخالف کردار ادا کیے تھے۔
دوسری جانب حال ہی میں یہ ہوا کہ ابریڈ شائن کی ہدایت کاری میں بننے والی ’ایکشن ہیرو بیجو‘ کے بنانے والوں نے ایک سیکوئل کا اعلان کیا جسے نیوین پاؤلی کے پروڈکشن ہاؤس نے بینک رول کیا۔