ڈرامہ آرٹ سے نکل کر نوٹنکی بن چکاہے : حسینہ معین

0

لاہور  ( شوبز ڈیسک ) مصنفہ اور ڈرامہ نویس حسینہ معین نے کہا ہے کہ ڈرامہ آرٹ سے نکل کر انوٹنکی بن چکا ہے ۔ حسینہ معین نے سعودی نیوز ویب سائٹ کوانٹرویو میں کہاکہ معاشرے کی حقیقتوں کو طریقے سے دکھایا جانا چا ہئے ،بری سے بری بات کو بھی سلیقے سے کہا اور دکھایا جا سکتا ہے ،ٹی وی کو ہر گھر میں دیکھا جاتا ہے ، بچے بڑے بوڑھے ہر کوئی ڈرامے دیکھتا ہے اور ٹی وی پر دکھائی جانے والی چیز کا اثر دیرپا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لوگ جو دیکھتے ہیں ویسا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مصنف کا کام حدود میں رہ کر معاشرے کو آگہی ، معلومات اور لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.