شہزاد رائےکراچی کو ‘ناقابل رہائش شہروں’ کی فہرست میں شمارکرنے پر افسردہ

0

لاہور : پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو  دنیا کے ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں شامل کرنے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

شہزاد رائے ہمیشہ ہی ملک میں لوگوں کو درپیش بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے سرگرم رہتے ہیں اور اپنی آواز اٹھاتے ہیں، اب بھی گلوکار  شہرِ قائد کے مستقبل کے لیے فکر مند ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر کراچی کے ایک نالے کے سامنے کھڑی اپنی تصویر شیئرکی۔

گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ  ’میں ہرروز اپنے شہر کراچی کو بچانے کی کوشش کرتا ہوں لیکن دی اکنامک انٹیلی جنس کے مطابق کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں شمار کیا جاچکا ہے‘۔

شہزاد رائے نےکہا کہ ‘میں کراچی کے بارے میں تو نہیں جانتا لیکن مستقبل میں قدرت اور ماحول ہمیں معاف نہیں کریں گے’۔

خیال رہے کہ برطانوی میگزین دی اکانومسٹ کے ریسرچ اینڈ اینیلیسز ڈویژن ’اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو)‘ کی حالیہ رپورٹ میں کراچی کو  رہائش کے لیے دنیا کا پانچواں بدترین شہر شمار کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.