ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان سے احساس محرومی ختم کرے گا : خلیل جارج

0

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما و پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل جارج نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ میں یاد رکھے والے سب سے بڑے اوراہم منصوبے ریکوڈک کو تاریخ کبھی بھول نہیں سکتی ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کی احساس محرومی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے نہ صرف بہترین حکمت علمی سے کام لیاگیا بلکہ چھ ارب ڈالر کا جرمانہ معاف ہوا۔ جس سے روزگار کے بہتریں مواقعے میسر ہونگے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور بلوچستان کو ملنے والے شیئر سے صوبے کی تعمیرو ترقی ہوگی عوام کو ریلیف ملے گا خوشحال بلوچستان کی ضمانت ہی ہماری اصل ترقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 25فیصد حصہ لینا جوکہ کامیابی اور قابل ستائش امر ہے ۔28برس سے یہ منصوبہ نہ مکمل تھا لیکن آج خدا کا شکر ہے اس منصوبے پر معاہدہ ہی موجودہ حکومت کی کامیابی ہے۔آئیں مل کر اس منصوبے کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں مل کر اس صوبے کو پر امن اور خوشحال صوبہ بنائیں۔ قدرت نے ہمارے اوپر قدرتی وسائل کی جو برکت دی ہے اس کے فائدے عوام کی اہم ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.