کے پی حکومت کا عید الفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان
پشاور : خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ادارے(سرکاری اورغیرسرکاری) 2 مئی سے 6 مئی تک بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق پیر، منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 2 سے 5 مئی تک یعنی 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی لیکن وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔