نابالغ کی شادی اغوا کے زمرے میں آتی ہے : منشا پاشا

0

لاہور : اداکارہ منشا پاشا نے دعا زہرہ کیس پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نابالغ کی شادی اغوا کے زمرے میں آتی ہے۔

منشا نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل درست نہیں کہ نابالغ کی اپنی مرضی سے کسی سے شادی کر لی جائے، اداکارہ نے کہا کہ یہ اغوا ہے، بہکانا ہے اور مکمل طور پر عصمت دری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی تاہم والدین کا کہنا ہے کہ دعا ابھی شادی کیلئے قانونی عمر کو نہیں پہنچیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.