’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئی تھی، ماہرہ خان

0

جلد ہی ریلیز ہونے والی میگا بجٹ اور میگا کاسٹ پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ سخت سرد موسم اور بارش کے دوران مذکورہ فلم کی شوٹنگ کرنے پروہ بیمار پڑ گئی تھیں۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں ماہرہ خان مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی، وہ مرکزی اداکار فواد خان یعنی ’مولا جٹ‘ کی معشوق کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

فلم کو آئندہ ہفتے 13 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا اور اس کی قبل از وقت ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی تھی اور رپورٹس کے مطابق اب تک اس کی ریکارڈ ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔

فلمی مبصرین کو امید ہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستانی سینما میں کمائی کے نئے ریکارڈ بنانے سمیت نئے ٹرینڈ بھی بنائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.