اہم خبریںبین الاقوامی

بھارت: 9 افراد کو مار ڈالنے والے ٹائیگر کو ہلاک کر دیا گیا

بھارتی ریاست بہار میں 9 افراد کو مار ڈالنے والے ٹائیگر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ ٹائیگر نے گزشتہ 4 دن کے دوران 1 بچے سمیت 4 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ یہ ٹائیگر کُل 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ان مزید 4 ہلاکتوں کے بعد اس ٹائیگر کے حوالے سے دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمۂ جنگلات نے ٹائیگر کو پکڑنے کے لیے 400 افراد کی ٹیم تشکیل دی تھی جبکہ 1 اسنائپر شوٹر کو بھی بہار طلب کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button