بھر کی طرح نصیرآباد، بلوچستان میں بھی محرم الحرام کے موقع پر برآمد ہونے والے چھوٹے بڑے تمام جلوس بخیریت اختتام پذیر ہوئے
ملک بھر کی طرح نصیرآباد، بلوچستان میں بھی محرم الحرام کے موقع پر برآمد ہونے والے چھوٹے بڑے تمام جلوس بخیریت اختتام پذیر ہوئے۔ نصیرآباد پولیس کی جانب سے تمام جلوسوں کو مکمل اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔*
*یوم عاشورہ کی مناسبت سے نصیرآباد بھر میں برآمد ہونے والے چھوٹے بڑے جلوس، مرکزی جلوس سمیت نصیرآباد پولیس کی سخت سیکیورٹی حصار میں بخیریت اختتام پذیر ہوئے۔*
*آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن (ر) عاصم خان کے واضح احکامات اور ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی براہ راست نگرانی میں سیکیورٹی کے جامع انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔*
*ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو وقتاً فوقتاً تمام تر سیکیورٹی و انتظامی اقدامات کا بذات خود جائزہ لیتے رہے۔*
*ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام ڈیوٹی پر تعینات پولیس ملازمان کو ان کی جائے تعیناتی پر ناشتہ، کھانا اور وقتاً فوقتاً ٹھنڈے مشروبات فراہم کیے گئے۔*
*ایس ڈی پی او سرکل سٹی اے ایس پی محمد طیب اقبال، ایس ڈی پی او سرکل چھتر غلام حیدر منجھو، ایس ڈی پی او سرکل تمبو خاوند بخش کھوسہ، اور ایس ڈی پی او سرکل بابا کوٹ منظور احمد سیال نے اپنی اپنی حدود میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی، جبکہ مجموعی نگرانی ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو خود کر رہے تھے۔*
*پولیس تھانہ سٹی، پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی، پولیس تھانہ شہید عبدالوہاب پیچوہا چھتر، اور پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود میں تمام جلوسوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی۔*
*ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی انسپکٹر غلام علی کنڈرانی، ایس ایچ او پولیس تھانہ منجھو شوری انسپکٹر حبیب اللہ لاشاری، ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی سب انسپکٹر محمد عمر اعوان، ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید عبدالوہاب پیچوہا چھتر سب انسپکٹر روشن علی کاسی اپنے اپنے تھانہ حدود میں برآمد ہونے والے جلوسوں کی بذات خود نگرانی کرتے رہے۔*
*ساتویں، نویں اور یوم عاشورہ پر نصیرآباد پولیس، اسپیشل برانچ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی فرائض انجام دیے۔ تمام جلوسوں کے روٹس کو مکمل سرچنگ و سوئپنگ کے بعد کلیئر کیا گیا۔*
*جلوسوں اور امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس کے ذریعے چیکنگ کی گئی، جبکہ مرکزی جلوس کی سی سی ٹی وی وین کے ذریعے کڑی نگرانی کی گئی، جس کی نگرانی آئی ٹی انچارج منظور احمد ابڑو نے انجام دی۔*
*محرم الحرام کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس ملازمین کو ان کی جائے تعیناتی پر ناشتہ، کھانا اور ٹھنڈے مشروبات فراہم کیے گئے، جن کی نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد شمن سولنگی، لائن آفیسر منیر احمد کورار اور کوارٹر ماسٹر محمد خان گولہ نے کی۔*
*نصیرآباد میں وومن پولیس نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن عائشہ بی بی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امام بارگاہوں اور جلوسوں میں آنے والی خواتین کی تلاشی لی اور ان کو باقاعدہ چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی۔*
*نصیرآباد پولیس کے آفیسران و جوانوں کی جانب سے سخت گرمی میں بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر تمام چھوٹے بڑے جلوس خیر خیریت سے اختتام پذیر ہوئے۔*
*ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو نے نصیرآباد پولیس کے آفیسران و جوانوں کو بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔*
*پی آر او ایس ایس پی نصیرآباد*



